جموں و کشمیر

سری نگر کے خانیار علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران گولیوں کا تبادلہ

وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے خانیار کے کھار محلے میں ہفتے کی صبح تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے خانیار کے کھار محلے میں ہفتے کی صبح تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ

کشمیر زون پولیس نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’ضلع سری نگر کے خانیار علاقے میں محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران گولیوں کا تبادلہ ہوا‘۔انہوں نے کہا: ’پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہیں‘۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی صبح خانیار کے کھار محلے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔قابل ذکر ہے کہ یہ سری نگر میں گذشتہ دو برسوں میں پہلا انکائونٹر ہے۔

سری نگر میں آخری انکائونٹر نوگام علاقے میں 20 ستمبر2022 کو ہوا تھا جس میں انصار غزوۃ الہند سے وابستہ دو مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے تھے۔