مہاراشٹرا

ممبئی کے پلے گراؤنڈ سے ٹیپو سلطان کا نام نکالنے کا حکم

حکومت ِ مہاراشٹرا نے ایک امکانی متنازعہ اقدام میں میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان سے موسوم ایک ممتاز نیم شہری گارڈن اور پلے گراؤنڈ سے نام ہٹانے کا حکم دیا ہے جو سابق مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے دیا تھا۔

ممبئی: حکومت ِ مہاراشٹرا نے ایک امکانی متنازعہ اقدام میں میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان سے موسوم ایک ممتاز نیم شہری گارڈن اور پلے گراؤنڈ سے نام ہٹانے کا حکم دیا ہے جو سابق مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے دیا تھا۔

بی جے پی کے ممبئی سب اربن ڈسٹرکٹ کے گارجین وزیر ایم پی لودھا نے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کلکٹر کے ساتھ ایک حالیہ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آخرکار حق کی جیت ہوئی ہے۔

ملاڈ میں واقع پارک سے ٹیپو سلطان کا نام ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سکل ہندو سماج کے احتجاج اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوپال شٹی کے مطالبات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ڈی پی ڈی سی کی میٹنگ میں سابق ایم وی اے حکومت نے اس پارک کو ٹیپو سلطان سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔