مشرق وسطیٰ

ریاض میں ہندوستانی کھانوں اور کلچر کی نمائش

حکومت ِ سعودی عرب کی گلوبل ہارمونی انیشیٹیو کے تحت دارالحکومت ریاض میں 13 اکتوبر تا 31 اکتوبر ہندوستان کے مختلف فنکار اور ممتاز شخصیتیں بشمول سری سانت‘ ملک کے مالامال ورثہ و ثقافت کی نمائش کررہے ہیں۔

ریاض (پی ٹی آئی) حکومت ِ سعودی عرب کی گلوبل ہارمونی انیشیٹیو کے تحت دارالحکومت ریاض میں 13 اکتوبر تا 31 اکتوبر ہندوستان کے مختلف فنکار اور ممتاز شخصیتیں بشمول سری سانت‘ ملک کے مالامال ورثہ و ثقافت کی نمائش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سعودی شاہ سلمان کے طبی معائنے (ویڈیو)
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت
فارمولا۔ای چمپئن شپ: ریاض سے 8 شاندارریسلنگ کاریں حیدرآباد پہونچ گئیں

السویدی پارک میں ریاض سیزن جاری ہے۔ ہندوستان کے علاوہ فلپائن‘ انڈونیشیا‘ پاکستان‘ یمن‘ اردن‘ لبنان‘ شام‘ بنگلہ دیش اور مصر اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

ہندوستان سے موسیقار ہمیش ریشمیا کو بھی بلایا گیا ہے۔ ایک علیحدہ بازار لگایا گیا ہے جس میں ہندوستانی پکوان‘ ملبوسات اور ہینڈی کرافٹس موجود ہیں۔

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھاریٹی کی شراکت داری کے ساتھ السویدی پارک میں جاری ایونٹ 45 روزہ ریاض سیزن کا حصہ ہے جو اتوار سے شروع ہوا۔

اسے دنیا کے سب سے بڑے ونٹر انٹرٹینمنٹ ایونٹس میں ایک سمجھا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں 26 لاکھ 50 ہزار این آر آئیز ہیں۔