شمالی بھارت

ایگزٹ پول عوام کو دھوکہ دینے کی چال:اکھلیش یادو

یادو نے کہا' بی جےپی سے ملے ہوئے بدعنوانی افسران بھی سپریم کورٹ کی مستعدی دیکھ کر گھپلے بازی کرنے کی ہمت نہیں کرپارہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ عوام کے ناراضگی کا بھی شکار نہیں ہونا چاہتے ہیں۔

لکھنؤ: لوک سبھا الیکشن میں ایگزٹ پول کو بی جےپی کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایگزٹ پول کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے اور ایگزٹ پول کی بنیاد ای وی ایم نہیں بلکہ ضلع انتظامیہ ہے لیکن عدالت کی مستعدی کی وجہ سے کوئی سازش کام نہیں آئے گی یادو نے ایک کو اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا’ ایگزٹ پول کی کرونولاجی سمجھئے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
اے پی کے عوام کا فیصلہ قبول:شرمیلا
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف

 اپوزیشن نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ بھاجپائی میڈیا بی جےپی کو 300 پار دکھائے گا۔ جس سے گھپلہ کرنے کی گنجائش بن سکے۔ آج کا یہ بھاجپائی ایگزٹ پول کئی مہینے پہلے ہی تیار کرلیا گیا تھا بس چینلوں نے چلایا آج ہے۔ اس ایگزٹ پول کے ذریعہ سے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا’ اس ایگزٹ پول کو بنیاد بنا کر بی جےپی پیر کو کھلنے والے شیئر بازار سے جاتے جاتے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ اگر یہ ایگزٹ پول جھوٹے نہ ہوتے اور سچ میں بی جےپی ہار نہ رہی ہوتی تو بی جے پی والے اپنوں پر ہی الزام نہ لگاتے۔

بی جےپی والوں کے مرجھائے چہرے ساری سچائی بیاں کررہے ہیں۔بی جے پی والے یہ سمجھ رہے ہیں کہ پورے ملک کا نتیجہ چنڈی گڑھ کے میئر کے الیکشن کی طرح بدلا جاسکتا ہے کیونکہ اس بار اپوزیشن پوری طرح سے مستعد ہے اور عوامی اشتعال بھی شباب پر ہے۔

یادو نے کہا’ بی جےپی سے ملے ہوئے بدعنوانی افسران بھی سپریم کورٹ کی مستعدی دیکھ کر گھپلے بازی کرنے کی ہمت نہیں کرپارہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ عوام کے ناراضگی کا بھی شکار نہیں ہونا چاہتے ہیں۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں کو کاونٹنگ سنٹر پر باریک نگاہ بنائے رکھنے کی نصیحت دیتے ہوئے کہا’انڈیا اتحاد کے سبھی کارکنان، ذمہ داران اور امیدوار ای وی ایم کی نگرانی میں ایک فیصدی بھی چوک نہ کریں۔ انڈیا اتحاد جیت رہا ہے۔ اس لئے محتاط رہ کر کاونٹنگ کرائیں اور جیت کا نتیجہ لے کر ہی جشن منائیں۔

اپنے ایک دیگر پوسٹ میں سابق وزیر اعلی نے نوکر شاہوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا’ایگزٹ پول کا بنیاد ای وی ایم نہیں ڈی ایم ہیں۔ انتظامیہ یاد رکھے عوامی طاقت سے بڑا بل اور کوئی نہیں ہوتا ہے۔