حیدرآباد

خاتون صفائی کرمچاری کو جنسی ہراسانی کا واقعہ‘2ملازمین برطرف

اس واقعہ کی کل اطلاع ملنے پر کمشنر رونالڈ راس ن ے شدید برہمی کا اظہار کیا اور زونل کمشنر کوکٹ پلی کو اس واقعہ کی تحقیقات کرنے اور خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

حیدرآباد: جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس نے گجولا رامارم میں خاتون صفائی کرمچاری کی جنسی ہراسانی میں ملوث سوپر وائزر پی کشن اور سی ایچ پرانئے کو ڈیوٹی سے برطرف کردیا اور انتباہ دیا کہ جو کوئی ڈیوٹی کے مقام پرجنسی ہراسانی میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
لوک سبھا الیکشن : سیکٹورل آفیسرس کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کی ہدایت
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار

 قبل ازیں اس واقعہ کی کل اطلاع ملنے پر کمشنر رونالڈ راس ن ے شدید برہمی کا اظہار کیا اور زونل کمشنر کوکٹ پلی کو اس واقعہ کی تحقیقات کرنے اور خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

 جب یہ زونل کمشنر، ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل آفیسر اور فیلڈ لیول اسٹاف کے ہمراہ تحقیقات کے بعد اس واقعہ کی رپورٹ کمشنر کو پیش کی۔ کمشنر کی ہدایت پر زونل کمشنر نے مذکورہ دونوں ملازم کو خدمات سے برطرف کردیا۔

a3w
a3w