دہلی

ایگزٹ پولس پہلے سے طے شدہ: کانگریس

کانگریس نے ووٹنگ کے سات مرحلوں کی تکمیل کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پولز کو ایک نفسیاتی کھیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب منظم ہے اور انڈیا اتحاد 295 سے زیادہ سیٹیں جیت رہا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے ووٹنگ کے سات مرحلوں کی تکمیل کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پولز کو ایک نفسیاتی کھیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب منظم ہے اور انڈیا اتحاد 295 سے زیادہ سیٹیں جیت رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
راہول گاندھی، پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے رکن بنائے گئے
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

کانگریس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش نے ایگزٹ پولز کے نتائج کے بعد کہا کہ انڈیا اتحاد کی جیت یقینی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی 4 جون کو اقتدار سے باہر ہو رہے ہیں۔

مسٹر مودی کا نام لئے بغیر کانگریس کے لیڈر نے کہا، "جو شخص 4 جون کو باہر ہونے والا ہے، اس نے ان ایگزٹ پولز کو منظم کرایا ہے۔ انڈیا اتحاد کو یقینی طور پر کم از کم 295 سیٹیں ملیں گی – ایک واضح اور فیصلہ کن اکثریت۔”

مودی کو سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم بتاتے ہوئے انہوں نے کہا، "اس دوران سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم تین دن تک آرام سے رہ سکتے ہیں۔

یہ سب نفسیاتی کھیل ہے جس میں انہوں نے مہارت حاصل کر لی ہے لیکن اصل نتائج ان سے بہت مختلف ہوں گے۔ بدلے گا ہندوستان، انڈیا اتحاد جیتے گا۔”

a3w
a3w