حیدرآباد

پرجاپالنا درخواستوں کی ڈاٹاانٹری کے کام میں تیزی، رات دیرگئے تک بھی کام کی انجام دہی

بعض دفعہ سرور ڈاؤن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا لیکن ڈاٹا انٹری کا عمل، جو ابتداء میں سست تھا،کو تیز کر دیاگیا۔ حکومت نے اس ماہ کی 17 تاریخ ڈاٹاانٹری کا عمل مکمل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

حیدرآباد:تلنگانہ میں عوامی حکمرانی پروگرام کے تحت موصول درخواستوں کے ڈاٹاانٹری کام میں تیزی پید اکردی گئی ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ اس پروگرام پر جلد عمل آوری کو یقینی بنایاجائے جس کے لئے موصول درخواستوں کی ڈاٹاانٹری کے کام میں سرعت پیدا کی گئی ہے اوررات دیرگئے تک بھی آپریٹرس یہ کام انجام دے رے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا

 بعض دفعہ سرور ڈاؤن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا لیکن ڈاٹا انٹری کا عمل، جو ابتداء میں سست تھا،کو تیز کر دیاگیا۔ حکومت نے اس ماہ کی 17 تاریخ ڈاٹاانٹری کا عمل مکمل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ ڈاٹاانٹری کا کام مقررہ وقت میں مکمل ہونے کی توقع ہے کیونکہ ڈاٹا انٹری کے لیے بنائے گئے تقریباً 635 مراکز میں یہ عمل متوقع رفتار سے ہو رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ دوسرے ہفتہ، اتوار اور پیر کو سنکرانتی تہوار کی تعطیلات کے باوجود ڈاٹاانٹری کا عمل بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گریٹر حیدرآباد علاقہ میں تقریباً 24 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔ڈاٹا انٹری شروع ہونے کے بعد پہلے دو دنوں تک، ہر درخواست کو اپ لوڈ کرنے میں کئی گھنٹے لگتے تھے۔

 اس کے بعد تیسرے دن سے یہ عمل سست روی کا شکار رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ آپریٹرس فی الحال کم از کم 2 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ درخواستیں روزانہ اپ لوڈ کر رہے ہیں۔