شمالی بھارت
گھر میں رکھے ایک درجن گیس سلنڈروں میں دھماکہ
مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں آج ایک گھر میں رکھے گئے تقریباً ایک درجن گیس سلنڈر پھٹ گئے۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں آج ایک گھر میں رکھے گئے تقریباً ایک درجن گیس سلنڈر پھٹ گئے۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
رنؤد پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھنیرا گاؤں کے ایک گھر میں رکھے گئے ایک درجن گیس سلنڈر میں صبح اچانک آگ لگنے سے دھماکہ ہوگیا جس سے مکان منہدم ہو گیا اور گھر کے قریب کھڑی ایک بس کو بھی آگ لگ گئی۔ واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔ یہ گھر مقامی رہائشی کلو مہاراج کا بتایا جاتا ہے۔