جرائم و حادثات
بھونگیر کی فیاکٹری میں دھماکہ، ایک ہلاک (ویڈیو)
ضلع یدادری بھونگیر میں ہفتہ کے روز ایک فیاکٹری میں زوردار دھماکہ کی وجہ سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ہاسپٹل میں زیر علاج زخمی کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
حیدرآباد (پی ٹی آئی) ضلع یدادری بھونگیر میں ہفتہ کے روز ایک فیاکٹری میں زوردار دھماکہ کی وجہ سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ہاسپٹل میں زیر علاج زخمی کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیاکٹری میں جہاں دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا ہے، دھماکہ ہوا۔
شبہ کیا جارہا ہے کہ میگنیشیم کے لنک سے یہ دھماکہ ہوا۔
کمپنی کے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ اُس مقام پر 4افراد موجود تھے جہاں دھماکہ ہوا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہم فوری طور پر دھماکہ کے مقام پہنچ گئے۔