وزیر اعلی پٹیل، مرکزی و ریاستی وزراء اور سینئر سکریٹریوں کے ساتھ وزیرا عظم مودی کی میٹنگ
وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، مرکزی و ریاستی وزراء اور سینئر سکریٹریوں کے ساتھ اعلیٰ سطح پر میٹنگ کی۔ مسٹر مودی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کی صبح احمد آباد پہنچے اور طیارہ حادثہ کی جگہ کا براہ راست دورہ کیا۔

گاندھی نگر: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، مرکزی و ریاستی وزراء اور سینئر سکریٹریوں کے ساتھ اعلیٰ سطح پر میٹنگ کی۔ مسٹر مودی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کی صبح احمد آباد پہنچے اور طیارہ حادثہ کی جگہ کا براہ راست دورہ کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارہ حادثے سے تباہ ہونے والے میڈیکل ہاسٹل اور کالج کی عمارت کا معائنہ کیا۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر کنج راپو رام موہن نائیڈو، جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پٹیل، شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر مملکت مرلی دھر موہول، گجرات کے شہری ہوابازی کے وزیر بلونت سنگھ راجپوت، ریاستی وزیر داخلہ ہرشوی سنگھا، وزیر داخلہ ہرش سنگھوی، ریاستی وزیر جگدیش وِشو کرما اور چیف سکریٹری پنکج جوشی، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری منوج کمار داس، ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس وکاس سہائے اور انتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔
جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم احمد آباد سول اسپتال پہنچے اور وہاں زیر علاج زخمیوں کی مزاج پرسی کی۔ وزیراعظم نے اس حادثے میں زخمی ہونے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز سے بھی ملاقات کی۔
ان مقامات کا معائنہ کرنے کے بعد، وزیر اعظم مودی نے احمد آباد میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل ، وزراء اور ریاستی حکومت کے سینئر سکریٹریوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔