تلنگانہ

دلت قائد کو اسپیکر بنانے پر کانگریس قیادت سے اظہار تشکر

کانگریس رکن اسمبلی وائی سرینواس ریڈی نے ایک دلت قائد جی پرساد کمار کو اسپیکر اسمبلی کے عہدہ پر فائز کرنے پر کانگریس ہائی کمان سونیا گاندھی، چیف منسٹر اے ر یونت ریڈی کا شکریہ اداکیا

حیدرآباد: کانگریس رکن اسمبلی وائی سرینواس ریڈی نے ایک دلت قائد جی پرساد کمار کو اسپیکر اسمبلی کے عہدہ پر فائز کرنے پر کانگریس ہائی کمان سونیا گاندھی، چیف منسٹر اے ر یونت ریڈی کا شکریہ اداکیا

اور کہا کہ علیحدہ تلنگانہ تحریک میں پچھڑے اور دیگر طبقات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر اس تحریک کو کامیاب بنایا تھا۔ کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کا عہدہ حاصل کرنے کے بعد پچھڑے اور دیگر طبقات کے توقعات کے برخلاف کام کیا تھا۔

انہوں نے کانگریس حکومت، تمام طبقات کی بہبود کیلئے کام کرے گی۔ وائی سرینواس ریڈی آج میڈیا پوائنٹ پر کہا کہ بی آ رایس دور حکومت میں صحافیوں، سرکاری ملازمین کی آوازوں کو دبا دیا گیا تھا۔

اندرا پارک سے دھرنا چوک منتقل کرنے علاوہ بی آ رایس حکومت نے کئی عوام دشمن فیصلے کرتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے 10سال دور حکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو عوام کے مسائل کو ایوان میں پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ بی آر ایس حکومت میں سابق اسپیکر، صرف برسراقتدار جماعت کے ارکان کو ایوان میں تقرر کرنے کا موقع فراہم کرتے تھے۔