شمال مشرق
ٹرینڈنگ

’’پرنام‘‘ نہیں کرنے پر کانگریس لیڈر کے بیٹے نے 17 سالہ لڑکے کی پٹائی کردی (ویڈیو وائرل)

کانگریس لیڈر کے بیٹے نے اپنے دوستوں اور ذاتی محافظ کے ساتھ مل کر لڑکے کو لاتوں، گھونسوں اور ہاکی سٹکس سے مارا۔ اس کے بعد لڑکے کو پستول کے بٹ سے سر پر مار کر زخمی کر دیا۔

نئی دہلی: جھارکھنڈ کے دھنباد علاقہ میں کانگریس لیڈر کے بیٹے کی طرف سے 17 سالہ لڑکے کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ دھنباد میں کانگریس لیڈر رنوجے سنگھ کے بیٹے رنویر سنگھ نے ایک طالب علم کو صرف اس لیے پیٹا کہ لڑکا نہیں جھکا۔

متعلقہ خبریں
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
لکھنؤ میں خاتون اور بیٹے پر دو افراد نے ایسڈ ڈال دیا
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

کانگریس لیڈر کے بیٹے نے اپنے دوستوں اور ذاتی محافظ کے ساتھ مل کر لڑکے کو لاتوں، گھونسوں اور ہاکی سٹکس سے مارا۔ اس کے بعد لڑکے کو پستول کے بٹ سے سر پر مار کر زخمی کر دیا۔

جب کانگریس لیڈر کا بیٹا مطمئن نہیں ہوا تو اس نے زبردستی اسے گاڑی میں بٹھا کر اغوا کر لیا۔ اس کے بعد طالب علم کے والد کو فون کرکے دھمکی دی گئی۔ متاثرہ طالب علم کے والد نے سرائی ڈھیلا پولیس اسٹیشن میں کانگریس لیڈر کے بیٹے اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ کانگریس لیڈر کے بیٹے نے اسے صرف اس لیے مارا کہ اس نے ‘پرنام’ نہیں کیا۔ متاثرہ طالب علم کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو کانگریس لیڈر رنوجے سنگھ کے بیٹے نے مارا پیٹا۔ جس میں وہ شدید زخمی ہے۔ رنویر سنگھ اور تین دیگر کے خلاف سرائی ڈھیلا تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ساتھ ہی اس معاملے میں کانگریس لیڈر رنوجے سنگھ نے کہا کہ جو ویڈیو وائرل ہوا ہے اس میں کہیں بھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ ان کا بیٹا ہے۔ ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ویڈیو کی فرانزک جانچ ہونی چاہیے۔