حج درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب جن درخواست گزاروں کے پاس انٹرنیشنل پاسپورٹ جو 15 / جنوری 2024ء سے قبل جاری کیا گیا ہو اور 31 / جنوری 2025 تک قابل استعمال ہو وہ حج درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔
حیدر آباد: حج کمیٹی آف انڈیا نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 15 / جنوری 2024ء تک توسیع کردی ہے۔
جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب جن درخواست گزاروں کے پاس انٹرنیشنل پاسپورٹ جو 15 / جنوری 2024ء سے قبل جاری کیا گیا ہو اور 31 / جنوری 2025 تک قابل استعمال ہو وہ حج درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔
حج درخواستیں حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in پر آن لائن داخل کئے جاسکتے ہیں۔ حج کمیٹی نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حج گائیڈ لائنس 2024ء درخواستیں داخل کرنے سے قبل بغور مطالعہ کریں۔ لیاقت علی آفاقی سی ای او حج کمیٹی آف انڈیا نے آج یہ احکام جاری کئے ہیں۔
نیوز فیر سرویس کے بموجب حج کمیٹی آف انڈیا کے رہنمایانہ خطوط و ہدایت کے مطابق آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا آغاز 4 / دسمبر 2023 سے ہوا تھا جو چہارشنبہ 20 / دسمبر 2023 تک آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
اب حج کمیٹی آف انڈیا نے ملک کی تمام ریاستوں سے حج سوسائٹیوں کی جانب سے نمائندگی پر حج کمیٹی آف انڈیا نے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں 15 / جنوری تک توسیع کردی ہے۔
بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) اگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ توسیع شدہ تاریخ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی درخواستیں فوری آن لائن کروالیں۔
تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-23298793 سے حاصل کی جاسکتی ہیں یا حج کمیٹی کے ای میل [email protected] پر ربط پیدا کریں۔