حیدرآباد
سکندرآباد کے اُجین مہانکالی بونال کے سلسلہ میں وسیع ترانتظامات
پولیس نے سیکیورٹی کے سخت اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور اس تہوار کی نگرانی کے لیے 150 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ جاترا کے دوران قطاروں کی سہولت کے ساتھ ساتھ مندر کے اطراف واٹر بورڈ کی جانب سے پینے کے پانی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
حیدرآباد: سکندرآباد کے اُجین مہانکالی بونال کے سلسلہ میں کل منعقد ہونے والے پروگرام کے لیے حکام نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ بونال کے موقع پر جلوس نکالاجایے گا۔
پولیس نے سیکیورٹی کے سخت اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور اس تہوار کی نگرانی کے لیے 150 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ جاترا کے دوران قطاروں کی سہولت کے ساتھ ساتھ مندر کے اطراف واٹر بورڈ کی جانب سے پینے کے پانی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے سکندرآباد جانے کے لیے 175 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی، یہ بات آر ٹی سی حکام نے بتائی۔