تلنگانہ

عوام سے زائد سود کی وصولی، تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پولیس کے چھاپے

ایس پی نے کہا کہ ضلع پولیس نے ایسی بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کے مکانات پر چھاپے مارے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے ایس پی سن پریت سنگھ نے تلنگانہ منی لینڈنگ ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سودی کاروبار کرنے اورعام آدمی سے زیادہ شرح سود وصول کرتے ہوئے ان کو پریشان کرنے والوں کو سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

ایس پی نے کہا کہ ضلع پولیس نے ایسی بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کے مکانات پر چھاپے مارے۔

جگتیال رورل، کورٹلہ، مٹ پلی، ابراہیم پٹنم، دھرما پوری، ملیال، رایکل اور گولاپلی میں غیر قانونی سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف یہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے پاس سے تقریباً ایک کلو سونا،30 لاکھ 82 ہزار 20 روپے نقدرقم، 32 بانڈ پیپرس اور چیکس وغیرہ ضبط کئے گئے۔

ایس پی نے بتایا کہ 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے رہن کے دستاویزات بھی ضبط کیے گئے۔

انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ غیر قانونی فینانس کا کاروبار چلانے والوں کی تفصیلات کی اطلاع پولیس کو دیں جس پر ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔