تلنگانہ اور اے پی میں سردی کی شدت غیر معمولی اضافہ
دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سردی کی شدت غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔ دن کے وقت دھوپ نکلنے کے باوجود شام ہوتے ہی موسم اچانک سرد ہو جاتا ہے اور رات کے اوقات میں ریکارڈ سطح کا اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیاجاتا ہے۔
حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سردی کی شدت غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔ دن کے وقت دھوپ نکلنے کے باوجود شام ہوتے ہی موسم اچانک سرد ہو جاتا ہے اور رات کے اوقات میں ریکارڈ سطح کا اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیاجاتا ہے۔
خاص طور پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے ایجنسی علاقوں میں شدید سردی کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ دو سے تین دنوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے چار ڈگری تک کم ہو سکتا ہے۔ اس کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تلگو ریاستوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ یہ شدید سردی 31 دسمبر تک ہی برقرار رہے گی، اس کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور سردی میں کمی آئے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری کے آغاز میں اگرچہ موسمِ سرما معمول کے مطابق رہے گا تاہم مکر سنکرانتی کے موقع پر ایک بار پھر سردی میں اضافہ ہوگا اور جنوری کے آخری ہفتے سے اس میں بتدریج کمی متوقع ہے۔آئندہ چار سے پانچ دنوں کے دوران ریاست بھر میں درجہ حرارت تین سے چار ڈگری تک کم رہنے کا امکان ہے۔