مشرق وسطیٰ

کویت میں شدید گرمی ، پانی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ

العتیبی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس دوران زیادہ سے زیادہ مشروبات اور سیال اشیا کا استعمال کریں تاکہ پسینے کی صورت میں نکلنے والی نمکیات کی تلافی ہوسکے۔

کویت: کویت کی وزارت توانائی نے بتایا ہے کہ ملک میں شدید ترین گرمی کے سبب بجلی اور پانی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت توانائی کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ زیادہ درجہ حرارت ہے جو کہ شہروں کے اندر 50 سے 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
روزگار کیلئے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
کویت کی عدالتِ عظمیٰ کی سابق وزیرِ دفاع کو سات سال قید کی سزا
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت

ذرائع نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے دو دنوں کے دوران پانی کی طلب کی شرح پیداوار کی شرح سے تقریباً 19 ملین امپیریل گیلن تک بڑھ گئی ہے، ذرائع نے وضاحت کی کہ طلب کی شرح 518 ملین گیلن ہے جبکہ پیداوار کی شرح 499 ملین گیلن تک ہے۔

دوسری جانب ماہر موسمیات فہد العتیبی نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے کے وسط میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 سے 52 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ اگست کے آخر تک بلند درجہ حرارت میں بتدریج کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

العتیبی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس دوران زیادہ سے زیادہ مشروبات اور سیال اشیا کا استعمال کریں تاکہ پسینے کی صورت میں نکلنے والی نمکیات کی تلافی ہوسکے۔