اوڈیشہ ٹرین حادثہ، ترکیہ کا ہندوستان کو تعزیتی پیام

ابراہیم قالن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "میں ہندوستان کی عوام اور حکومت سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ ترکیہ ہر قسم کی مدد کے لیے حاضر و ناظر ہے۔‘‘

انقرہ: ترکیہ نے ہندوستان میں کل پیش آنے والے ٹرین حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے خاندانوں، ہندوستانی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اوڈیشہ میں گزشتہ رات پیش آنے والے ٹرین حادثے میں تقریباً 300 افراد کی جانیں جانے اور تقریباً 1000 کے قریب زخمی ہونے پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اس المناک حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لواحقین، ہندوستانی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا گو ہیں۔” صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیا۔

ابراہیم قالن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "میں ہندوستان کی عوام اور حکومت سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ ترکیہ ہر قسم کی مدد کے لیے حاضر و ناظر ہے۔‘‘