تلنگانہ

تلنگانہ میں آنکھوں کے علاج کی خدمات کو مستحکم کرنے ”آئی کیئر کلینکس“ قائم کئے جائیں گے:وزیرصحت

انہوں نے بتایا کہ جس طرح حال ہی میں ضلعی مراکز میں کینسر کے مریضوں کے لئے ڈے کیئر سنٹرس شروع کئے گئے ہیں تاکہ انہیں کیموتھراپی کے لئے حیدرآباد نہ آنا پڑے اسی طرح اب مستقل آئی کیئر کلینکس کے ذریعہ عوام کو آنکھوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے قانون ساز کونسل میں اعلان کیا ہے کہ ریاست میں آنکھوں کے علاج کی خدمات کو مستحکم کرنے ”آئی کیئر کلینکس“ قائم کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

انہوں نے بتایا کہ جس طرح حال ہی میں ضلعی مراکز میں کینسر کے مریضوں کے لئے ڈے کیئر سنٹرس شروع کئے گئے ہیں تاکہ انہیں کیموتھراپی کے لئے حیدرآباد نہ آنا پڑے اسی طرح اب مستقل آئی کیئر کلینکس کے ذریعہ عوام کو آنکھوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ان کلینکس کے لئے سروجنی دیوی آئی اسپتال مرکز کے طور پر کام کرے گا اور اس پورے نظام کی نگرانی کے لئے ایک ماہرامراضِ چشم کو نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی تکنیکی کمیٹی اس وقت ریاست میں آنکھوں کے امراض کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کی سفارشات کی روشنی میں ان مراکز کے کام کرنے کے حتمی ضوابط طے کیے جائیں گے۔