سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

امریکہ میں مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل

امریکی ریاست ایریزونا میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار لیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واشنگٹن: امریکی ریاست ایریزونا میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار لیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
عورت کا حق میراث اور اسلام
ایران میں خاتون کو 74 کوڑے مارنے کی سزا پر عمل درآمد
آر ایس ایس قائد کی گرفتاری پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک
خواتین کے چہرے کا پردہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حال ہی میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی تھی۔

اس دوران پولیس نے مظاہرین کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے 70 طلبہ کوگرفتار کرلیا۔

تاہم اب گرفتار خواتین میں سے 4 مسلم خواتین کے اسکارف اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں مسلح افراد کو خواتین کے اسکارف اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی مسلم کمیونٹی کی جانب سے اس عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے میں ملوث ہے۔