جنوبی بھارت

جعلی کرنسی ضبطی کیس، مزید 3 افراد کے خلاف چارج شیٹ

گوہاٹی سے ہندوستانی جعلی کرنسی ضبطی سے متعلق 2019 کے کیس میں نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے مزید 3 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

نئی دہلی: گوہاٹی سے ہندوستانی جعلی کرنسی ضبطی سے متعلق 2019 کے کیس میں نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے مزید 3 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ایک سرکاری بیان میں آج یہاں یہ بات بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ویب سیریز سے متاثرہوکر جعلی کرنسی کی اشاعت وچلن کوعام کرنے پر 2 افراد گرفتار
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
جسمانی اعضاء کی بین الاقوامی تجارت کا ریاکٹ بے نقاب
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت میں 4 سال کی تاخیر پر این آئی اے کی سرزنش کی

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو خیرالعلوم کھنداکر‘ ایس حق اور سدیپ بسواس کے خلاف چارج شیٹ داخل کئے جانے کے بعد ملزمین جن کے نام چارج شیٹ میں پیش کئے گئے ہیں‘ ان کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

این آئی اے نے قبل ازیں دسمبر 2019میں 3ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی جبکہ پہلی ضمنی چارج شیٹ مئی 2020میں مزید ایک کے خلاف داخل کی گئی تھی۔

سدیپ بسواس کی شناخت کلیدی ملزم کی حیثیت سے کی گئی ہے جس نے شفیق الاسلام کے ساتھ سازش کرکے نقلی ہندوستانی کرنسی کی تیاری کا کام شروع کیا تھا۔

این آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ جعلی کرنسی کی طباعت اور چلن کی روک تھام کے لئے کارروائی کی گئی۔