شمالی بھارت

چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کیلئے درگاہ ا جمیر شریف میں خصوصی دعا

خادم سید افشاں چشتی نے چندریان 3 کی کامیابی کیئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ درگاہ کے گدی نشین افشاں چشتی نے کہا کہ یہ کامیابی صرف اسرو یا مرکزی حکومت کی نہیں، بلکہ پورے ہندوستان کی کامیابی ہے۔

جئے پور: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے ہری کوٹہ سنٹر سے چاند پر بھیجے گئے چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ کیلئے اجمیر کی مشہور درگاہ خواجہ غریب نوازؒ پر دعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
درگاہ حضرت امراللہ شاہؒ کیلئے جاری 20 لاکھ روپے کا تغلب۔ رقم لوٹانے ایک ہفتہ کی مہلت
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
نمازی کی طرف بیٹھنے والے کا چہرہ
دھونی واحد شخص ہیں جو واقعی میرے قریب ہیں: ویراٹ کوہلی

 خادم سید افشاں چشتی نے چندریان 3 کی کامیابی کیئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ درگاہ کے گدی نشین افشاں چشتی نے کہا کہ یہ کامیابی صرف اسرو یا مرکزی حکومت کی نہیں، بلکہ پورے ہندوستان کی کامیابی ہے۔

چندریان 3 شام 6 بجے لینڈ کرے گا

اہم بات یہ ہے کہ چندریان 3 کی لینڈنگ آج شام 6 بجے چاند کی سطح پر ہونے والی ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کی خبر کو لے کر پورا ملک بے تاب اور پرجوش ہے۔

 اس سلسلے میں بدھ کو اجمیر کی درگاہ میں ایک خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں چندریان 3 کی کامیابی کے لیے دعائیں پڑھی گئیں۔ اس خصوصی دعا میں بہت سے زائرین نے شرکت کی،

پورا ملک چندریان 3 کو لے کر پرجوش ہے

چونکہ چندریان 3 کے اترنے میں ابھی وقت باقی ہے، اس لیے ملک میں دعاؤں اور برکتوں کا دور جاری ہے۔ چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کو لے کر پورا ملک پرجوش دکھائی دے رہا ہے۔ درگاہ کے گدی نشین افشاں چشتی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کامیابی ملک کی ترقی کے لیے اہم ہے اور ہم دعاؤں کے ذریعے سائنسدانوں کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کا انتظار ہے

چندریان-3 کی سافٹ لینڈنگ کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، جو آج یعنی 23 اگست کو شام 6 بجے کے قریب ہونے والی ہے۔ پوری دنیا کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں اور چندریان 3 کی محفوظ اور نرم لینڈنگ ملک کے لیے فخر کی بات ہوگی کیونکہ یہ پہلا موقع ہوگا جب چاند کا مشن شمالی کے بجائے جنوبی نصف کرہ پر اترے گا۔ نصف کرہ

a3w
a3w