کرناٹک

آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع

بنگلور و تا دہلی براہ گورکھپور آکاسا ایر میں اتوار کے دن بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع ملی۔ گورکھپور ایرپورٹ پر جانچ میں کوئی بھی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔

گورکھپور(یوپی) (پی ٹی آئی) بنگلور و تا دہلی براہ گورکھپور آکاسا ایر میں اتوار کے دن بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع ملی۔ گورکھپور ایرپورٹ پر جانچ میں کوئی بھی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت
25پروازوں میں بم کی اطلاع
دہلی پبلک اسکول میں بم کی جھوٹی اطلاع
رام مندر پر بم حملے کی کال، 12 سالہ لڑکے سے پولیس پوچھ تاچھ

ایرپورٹ ڈائرکٹر آر کے پراشر نے یہ بات بتائی۔ طیارہ نے 1:33 بجے گورکھپور میں لینڈنگ کی اور 1:50بجے اس کا دروازہ کھولا گیا۔

طیارہ میں 174 مسافرین اور 3دودھ پیتے بچے سوار تھے۔ 2:42بجے تک جانچ چلتی رہی اور طیارہ نے 3:43بجے دہلی کے لئے اڑان بھری۔

Photo Source: @soumyajitt