حیدرآباد

معذور رائے دہندوں کو ووٹ کے استعمال کیلئے خصوصی انتظامات

ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وکلکٹر حیدرآبادا نودیپ دروشٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے رائے دہی کے روز معذور رائے دہندوں کی سہولت کے لئے حیدرآباد ضلع کے تمام 4,119 پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وکلکٹر حیدرآبادا نودیپ دروشٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے رائے دہی کے روز معذور رائے دہندوں کی سہولت کے لئے حیدرآباد ضلع کے تمام 4,119 پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

اس سلسلہ میں تمام پولنگ اسٹیشنوں میں معذورین کے لئے وہیل چیر اور ریمپ کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نوڈل آفیسر کے ذریعہ معذور رائے دہندوں کے لئے گاڑی کی سہولت بھی فراہمی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی سہولت الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تیار کردہ ایپ ”اداھم ایپ“ کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معذوروں کی انجمنوں کی جانب سے اس سہولت سے متعلق معلومات معذورین تک پہنائی جانی چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ معذور رائے دہندوں کے لئے ووٹر سلپس متعلقہ حلقوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد ضلع کے 22 ہزار معذور رائے دہندے اپنے ووٹ کا صدفیصد استعمال کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گونگے‘ بہرے رائے دہندوں کی سہولت کے لئے اشاروں کی زبان کے ذریعہ حق رائے دہی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ نابینا افراد کے لئے بالٹ پیپر بربل میں طبع کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ معذور اور ضعیف شہریوں کے لئے مدد کے لئے این سی سی اور این ایس ایس کارکنوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

اس الیکشن میں گھر گھر ووٹ کے استعمال کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں اور معذور افراد کے ووٹ ڈالنے کے لئے وسیع تر بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل کمشنر چندر کانت ریڈی ودیگر عہدیدار موجود تھے۔

a3w
a3w