تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ سے مشہور اداکار جونیئر این ٹی آرکی معذرت

این ٹی آر نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور تلنگانہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بڑی ذمہ داری کے ساتھ ان کے مداحوں کو خوش کرنے کا موقع دیا، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔

حیدرآباد: تلگوفلموں کے مشہور اداکار جونیئر این ٹی آر نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے معافی مانگی ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

جونیئر این ٹی آر اور ہریتک روشن کی فلم ’’وار 2‘‘ کی پری ریلیز تقریب حیدرآباد میں شاندار طریقہ سے منعقد ہوئی۔


اس تقریب کے بعد این ٹی آر نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اپنی تقریر میں وہ ایک اہم بات کہنا بھول گئے، اس لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔


انہوں نے ریاستی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ اس پری ریلیز ایونٹ کو اتنے شاندار اور پرامن انداز میں منعقد کرنے میں تعاون کیا۔

این ٹی آر نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور تلنگانہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بڑی ذمہ داری کے ساتھ ان کے مداحوں کو خوش کرنے کا موقع دیا، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔