انٹرٹینمنٹ

مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں

آنند بھوسلے نے بتایا کہ ان کی والدہ کی میت کو کل صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ان کی رہائش گاہ پر آخری دیدار کے لیے رکھا جائے گا، جس کے بعد شام 4 بجے ممبئی کے شیواجی پارک میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

ممبئی: ہندوستانی موسیقی کی نامور اور لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کا آج انتقال ہو گیا، جس سے فنِ موسیقی کی دنیا ایک عظیم آواز سے محروم ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق آشا بھوسلے کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیرِ علاج تھیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے کی۔

آنند بھوسلے نے بتایا کہ ان کی والدہ کی میت کو کل صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ان کی رہائش گاہ پر آخری دیدار کے لیے رکھا جائے گا، جس کے بعد شام 4 بجے ممبئی کے شیواجی پارک میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

آشا بھوسلے بھارتی موسیقی کی تاریخ کی ایک بے مثال آواز تھیں، جنہوں نے کئی دہائیوں تک اپنی گائیکی سے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔ انہوں نے مختلف زبانوں میں ہزاروں گانے گائے اور اپنی ہمہ جہتی صلاحیت کے باعث عالمی شہرت حاصل کی۔

ان کے انتقال کی خبر کے بعد ملک بھر میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے اور فنکاروں، مداحوں اور سیاسی شخصیات کی جانب سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔