حیدرآباد
حیدرآباد میں سجاوٹی سامان کے گودام میں خوفناک آگ
پلاسٹک، فلیکس بینر اور تھرموکول جیسی نہایت آتش گیر اشیاء کی موجودگی کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی اور اس کی لپیٹ میں آ کر قریب کا ایک مکان بھی متاثر ہوا۔ پورے علاقے میں گھنا دھواں چھا گیا جس کے باعث لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکلنا پڑا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے راجندر نگر سرکل کے تحت شیو رام پلی کی سرواریڈی کالونی میں اتوار کے روز سجاوٹی سامان کے ایک گودام میں بھیانک آگ لگ گئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پلاسٹک، فلیکس بینر اور تھرموکول جیسی نہایت آتش گیر اشیاء کی موجودگی کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی اور اس کی لپیٹ میں آ کر قریب کا ایک مکان بھی متاثر ہوا۔ پورے علاقے میں گھنا دھواں چھا گیا جس کے باعث لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکلنا پڑا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔