آندھراپردیش
مشہور تلگو اداکار موہن بابو کو گورنر مغربی بنگال نے گورنر ایکسی لینس ایوارڈ پیش کیا
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی تلگو اداکار کو اس باوقار ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ کولکتہ کے لوک بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں موہن بابو نے یہ ایوارڈ حاصل کیا اور بعد ازاں گورنر کی جانب سے دی گئی ایٹ ہوم میں بھی شرکت کی۔
حیدرآباد: تلگوفلموں کے مشہور اداکار موہن بابو کو مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے گورنر ایکسی لینس ایوارڈ پیش کیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی تلگو اداکار کو اس باوقار ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ کولکتہ کے لوک بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں موہن بابو نے یہ ایوارڈ حاصل کیا اور بعد ازاں گورنر کی جانب سے دی گئی ایٹ ہوم میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ان کے فرزند منچو وشنو اور اداکار شیو بالاجی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تلگوفلم انڈسٹری میں 50 سالہ خدمات اور تعلیمی میدان میں ان کی فلاحی سرگرمیوں کے اعتراف میں ملنے والے اس اعزاز پر فلمی حلقوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔