سلمان خان کے نئے لک پر مداحوں میں تشویش، وائرل ویڈیو نے چھیڑ دی نئی بحث
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ان کے کسی نئے فلمی کردار کے لیے کیا گیا نیا لک ہو سکتا ہے، جبکہ بعض کا خیال ہے کہ یہ عمر کے اثرات کی وجہ سے ہے۔ تاہم اس بارے میں سلمان خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں سلمان خان پہلے کے مقابلے میں زیادہ عمر رسیدہ اور کچھ تھکے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جس کے باعث سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ان کے کسی نئے فلمی کردار کے لیے کیا گیا نیا لک ہو سکتا ہے، جبکہ بعض کا خیال ہے کہ یہ عمر کے اثرات کی وجہ سے ہے۔ تاہم اس بارے میں سلمان خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی صحت اور اندازِ زندگی کے بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی مداحوں نے لکھا کہ وہ سلمان خان کو اس انداز میں دیکھ کر افسردہ ہیں اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
فی الحال وائرل ویڈیو کے حوالے سے سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے، اور مداح سلمان خان کی جانب سے وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔