تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے کسانوں کا اسمبلی کی سمت۔پولیس نے روک دیا۔ ایم ایل اے پائل شنکر اور احتجاجی گرفتار

اس احتجاجی مارچ کی قیادت بی جے پی ایم ایل اے پائل شنکر کر رہے تھے جنہوں نے کسانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ مارچ میں شرکت کی تاہم جب کسان بڑی تعداد میں اسمبلی کی طرف بڑھ رہے تھے تو پولیس نے نظام کالج ہاسٹل کے قریب ناکہ بندی کر کے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے عادل آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے اپنی اراضیات سے محروم ہونے والے کسانوں نے انصاف کے حصول کے لئے آج تلنگانہ اسمبلی کی طرف مارچ کی کوشش کی۔ ان کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں ان کے نقصانات کا منصفانہ معاوضہ دیا جائے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ٹرافک جام
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

اس احتجاجی مارچ کی قیادت بی جے پی ایم ایل اے پائل شنکر کر رہے تھے جنہوں نے کسانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ مارچ میں شرکت کی تاہم جب کسان بڑی تعداد میں اسمبلی کی طرف بڑھ رہے تھے تو پولیس نے نظام کالج ہاسٹل کے قریب ناکہ بندی کر کے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ایم ایل اے پائل شنکر اور کئی احتجاجی کسانوں کو حراست میں لے لیا۔ بے گھر کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے معاوضہ اور راحت کیلئے دربدر ہو رہے ہیں اور جب تک انہیں انصاف نہیں ملتا ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔