حیدرآباد

کسانوں کے قرضوں کی معافی اسکیم ریونت ریڈی کا ایک انقلابی قدم، ڈاکٹر شجاعت علی کا بیان

اس اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں کسانوں کی جانب سے لئے گئے ایک لاکھ کے قرضے معاف ہوجائیں گے جبکہ دیڑھ لاکھ روپئے کے قرض لینے والے کسانوں کے قرض اسی مہینہ کے آخر تک معاف کردیئے جائیں گے جبکہ دو لاکھ لینے والے کسانوں کے قرضے اگلے مہینے میں پھیڑ دیئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جیالے کسان ریاستی حکومت کی جانب سے قرض معافی اسکیم پر بے انتہا خوش ہیں۔ تلنگانہ کے متحرک چیف منسٹر نے کل ہی ساڑھے 11 لاکھ کسانوں کی جانب سے دو لاکھ روپئے تک لئے گئے تمام قرضوں کو معاف کرنے کے لئے انقلابی اسکیم کا آغاز کیا جس کے تحت 31ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں اس پروگرام کے ذریعہ کسانوں کے ایک لاکھ سے دو لاکھ روپئے تک کے قرضے معاف کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس
پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے
مسلم بھائیوں کو ماہ صیام کی چیف منسٹر کی مبارکباد

یہ بات تلنگانہ پردیش کانگریس کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر شجاعت علی نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کل ہی 6 ہزار کروڑ روپئے کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کئے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں کسانوں کی جانب سے لئے گئے ایک لاکھ کے قرضے معاف ہوجائیں گے جبکہ دیڑھ لاکھ روپئے کے قرض لینے والے کسانوں کے قرض اسی مہینہ کے آخر تک معاف کردیئے جائیں گے جبکہ دو لاکھ لینے والے کسانوں کے قرضے اگلے مہینے میں پھیڑ دیئے جائیں گے۔

آپ کو یاد ہوگا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی جانب سے کسانوں کے قرضے معاف کرنے سے متعلق وعدوں کی تکمیل کے سلسلے کی ایک کڑی کے طورپر یہ اسکیم شروع کی گئی تھی۔

ڈاکٹر شجاعت علی نے اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے زیر قیادت کابینہ اس سال کا ایک ایسا بجٹ پیش کرے گی جس سے ریاست کے ہر طبقہ کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے بھی قابل تحسین کام کئے جائیں گے۔ ریاستی حکومت کا پہلا مکمل بجٹ ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھے گا۔