حیدرآباد

فارم ہوز کیس۔ راجہ پاکالا، پوچھ گچھ کیلئے پولیس کے سامنے حاضر

ان کے ساتھ ان کا وکیل بھی تھا۔حال ہی میں پولیس نے راجہ پاکالا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھ گچھ کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ جنواڑہ میں فارم ہوز پرپولیس کے چھاپے کے معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے تلنگانہ کے سابق وزیرو بی آرایس کے کارگذارصدرتارک راماراو کے برادرنسبتی راجہ پاکالا پولیس کے سامنے حاضر ہوئے۔

متعلقہ خبریں
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ
لائم لائٹ ڈائمنڈز نے حیدرآباد میں اپنے دوسرے اسٹور کا افتتاح کردیا، لکشمی مانچو نے انجام دیا افتتاحی فریضہ
حیدرآباد کے ڈائیٹ کالج میں داخلے کے لیے ویب کونسلنگ کا مطالبہ
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا

ان کے ساتھ ان کا وکیل بھی تھا۔حال ہی میں پولیس نے راجہ پاکالا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھ گچھ کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔

جنواڑہ فارم ہوزپر سائبرآباد پولیس نے ہفتہ کی شب چھاپہ ماراتھاجہاں پرپارٹی ہورہی تھی۔بڑی آوازوں کے ساتھ پارٹی کے اہتمام کی شکایت کے بعد پولیس نے اس فارم ہوز پرچھاپہ ماراتھا۔

پولیس نے 21لڑکوں اور14لڑکیوں کو حراست میں لیاتھا۔پولیس نے ان کا منشیات کا معائنہ کیا تھا۔

پولیس نے اس معاملہ کے سلسلہ میں راجہ پاکالا کو نوٹس جاری کی تھی اور پوچھ گچھ کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔