جموں و کشمیر

فاروق عبداللہ نے مودی جی کی دل کھول کرتعریف کی اس لئے وہ مبارکبادی کے مستحق ہیں:رویندر رینا

نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے نریندرمودی کی تعریف کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رویندر رینا نے کہاکہ ہم اس کے لئے فاروق صاحب کے بے حد مشکور ہیں۔

جموں: جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں دورہ کامیاب رہا ۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات

انہوں ڈاکٹرفاروق عبداللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے صدر نے وزیر اعظم کے کاموں کی تعریف کی جس کی جتنی بھی سراہنا کی جائے کم ہے۔ان باتوں کا اظہار رویندر رینا نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے پچھلے ستر سالوں سے جموں وکشمیر کو لوٹا ، دلتوں، گورکھا سماج ، گوجر بکروال ، والمیکی سماج ، پہاڑی اور کشمیر یوں کے حقوق پر شب خون مارا گیا لیکن مودی جی کی قیادت می ںمرکزی حکومت نے یہاں کے لوگوں کوانصاف فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے جتنے بھی فنڈس واگزار کئے جاتے وہ یہاں کے حکمرانوں کی جیبوں میں چلے جاتے تھے ۔

ان کے مطابق لوٹ کھسوٹ ، نا انصافیوں پرقدغن لگاکر موجودہ مرکزی حکومت نے فنڈس کو تعمیر وترقی کےکاموں پرصرف کیا جو کہ سب کے سامنے عیاں ہیں۔۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے ستر سالوں سے جموں وکشمیر کے لوگوں پر جو ظلم و زیادتی کی گئی اُس پر اب ایک فلم بھی بنائی گئی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے نریندرمودی کی تعریف کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رویندر رینا نے کہاکہ ہم اس کے لئے فاروق صاحب کے بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی حریف نے مودی جی کی دل کھول کر تعریف کی جس کی جتنی بھی سراہنا کی جائے اتنی کم ہے۔

جموں وکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر بھاجپا کی جیت کو یقینی قرار دیتے ہوئے رویندر رینا نے کہاکہ بی جے پی نے اس حوالے سے سبھی تیاریاں مکمل کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ اس بار سبھی پانچ نشستوں پر بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دیں گے۔

ان کے مطابق اس بار کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا کیونکہ لوگوں نے تہیہ کر کے رکھا ہواہے کہ وہ مودی جی کو تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب کریں گے۔

a3w
a3w