حیدرآباد

فاشسٹ طاقتیں ملک میں قانونی حکمرانی اور جمہوریت کو ختم کرنا چاہتی ہیں:مسلم یونائیٹیڈ فیڈریشن

اس اجلاس کے لئے اردو گھر مغل پورہ اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کر رہا تھا، منتظمین اجلاس جمہوریت پسند بلا لحاظ مسلک ومذہب و جماعتی وابستگی کے عوام کی کثیر تعداد اس با کا اشارہ دے رہی تھی۔

حیدرآباد: ہمارا ملک بھارت ایک پر اشوب دور سے گزر رہا ہے فاشسٹ طاقتیں ملک سے قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے خاتمہ کے لئے سازش کررہی ہے، ای وی ایم کو ہتھیار بناکر بھارت کے شہرویوں سے ان کے حقوق چھینےجارہے ہیں مشن دستور بچاؤ کےزیر اہتمام اردو گھر مغل پورہ میں ای وی ایم کےخلاف اور دستور کی حفاظت و ملک کی حفاظت کے لئے ایک اجلاس رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
کلیان بنرجی کی حرکت غیرجمہوری تھی: جگدمبیکا پال
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ

اس اجلاس کے لئے اردو گھر مغل پورہ اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کر رہا تھا، منتظمین اجلاس جمہوریت پسند بلا لحاظ مسلک ومذہب و جماعتی وابستگی کے عوام کی کثیر تعداد اس با کا اشارہ دے رہی تھی۔

ریاست تلنگانہ اور شہر حیدرآباد میں فاسٹسٹ طاقتوں اور ای وی ایم کے خلاف غم و غصے کی لہر چل رہی ہے اس اجلاس میں اس کا ثبوت بھی نظر آیا۔ مشن دستور بچاؤ کے نیشنل کنوینر سپریم کورٹ لے سینئر ایڈوکیٹ جناب محمود پراچہ صاحب کی رہبری میں ریاست تلنگانہ میں مشن دستور بچاؤ یونٹ قائم کی گئی ہے۔

جس کے ریاستی کنوینر سید قاسم علی اور شکیل دیانی جنرل سیکریٹری مولانا خیرالدین صوفی اسپوک پرسن ’ محمد افضل الدین دکنی اور شکیل احمد ایڈوکیٹس لیگل انچارج’ مولانا شفیع مسعودی سیکریٹری ابرار حسن آزاد جوئنٹ اسپوک پرسن اور شیخ شریف کوٹریزر منتخب کیا گیا۔ اس یونٹ کے زیر اہتمام اردو گھر میں کل جماعتی و بین مذہبی اجلاس رکھا گیا تھا جس میں تمام مذاہب کے ماننے والے ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی اپنےاتحاد کا مظاہرہ پیش کر رہے تھے۔

اس اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیرالدین قادری صدر مسلم یونائیٹڈ فیڈریشن نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے کوئی بھی جمہوریت پسند شہری بھارت کے سیکولر تانےبانے کو چھیڑ نے کی کسی بھی کوشش بھارتی عوام اپنے اتحاد سےکچل دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

 ای وی ایم کے ذریعے فرقہ پرست ذہنیت رکھنے والے مٹھی بھر افراد ملک کی یکجہتی کو تار تار کرنےکی کوشش کر رہے ہیں، ای وی ایم ان کی گھناؤنی سازش کا ایک حصہ ہے جس کو کچل دینا ہر شہری کی ذإہ داری ہے مشن دستور بچاؤ کےاسپوک پرسن نے کہا کہ ہر جمہوریت پسند شہری کو اس تحرین میں شامل ہونا چاہئے۔

اس سلسلہ میں عنقریب ایک پروگرام ترتیب دیا جائے گا جس میں ملک کے مایاناز قانون داں محمود پراچہ کے علاوہ ملک بھر میں فرقہ پرست طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا جنرل سیکریٹری شکیل دیانی نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مشن دستور بچاؤ ملک میں قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بقا کی لڑائی اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک فاسٹسٹ طاقتوں کو دھول نہ چٹادیں۔

 شکیل دیانی نے نشب دستور کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بلا لحاظ مذہب و ملت مسلکی و جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر مادر وطن کی حفاظت اور دستور کی حفاظت کے لئے متحد ہوکر جدو جہد میں شامل ہونے کی اپیل کی اور اس اجلاس سےمولانا سید حامد حسین شطاری صدرسنی علما بورڈ، مولانا سید آصف عمری نائب صدر فیڈریشن، مولانا ریاض الدین نقشبندی جنرل سکریٹری فیڈریشن، ایم اے صدیقی مائناریٹی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی، مولانا عبدالعلام امین سیکریٹری فیڈریشن، عشرہ فاطمہ، عاسمہ بیگم، محمد فاروق اعظم، لطیف خان ایڈوکیٹ، منیر الدین مجاہد، ایم اے منان، سکندراللہ خان، عالم ایڈوکیٹ ، ست پال سنگھ نے کیا۔

شیخ افضل حبیب علی، سلطان خان، تحسین سلطانہ، رتن لال، عبدالکریم فہیم متولی مسجد اشرف کریم، محمد عبدالفاروق ک علاوہ کثیر تعداد موجود تھی۔ فہیم میمن نے اس پروگرام کی نظامت کی۔