مہاراشٹرا

ممبئی میں نابالغ بیٹی کے جنسی استحصال کے الزام میں باپ گرفتار

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی اپنی مرضی سے گھر سے نکلی تھی کیونکہ اس کا والد مبینہ طور پر پانچ سال سے اس کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا۔

ممبئی: مہاراشٹر کی ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ 3 نے گزشتہ پانچ سال سے اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کرنے والے باپ کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
سلطان پور میں ٹریلر نے بائک سواروں کو روندا
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
خاتون کو نابالغ لڑکی کیساتھ امریکہ منتقل ہونے کی مشروط اجازت
جنوبی افریقہ کے قصبے میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

ایک اہلکار نے جمعرات کو یہ معلومات دی۔ معلومات کے مطابق، وسطی ممبئی کے تاڑدیو علاقے سے ایک نابالغ لڑکی (16) لاپتہ تھی اور اس کے والد نے گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت کے دو دن کے اندر کرائم برانچ یونٹ 3 نے لڑکی کو ڈھونڈ نکالا۔

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی اپنی مرضی سے گھر سے نکلی تھی کیونکہ اس کا والد مبینہ طور پر پانچ سال سے اس کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا۔

تاڑدیو پولیس اسٹیشن نے والد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 64 (ایف) 64 (آئی)، 64 (ایم)، 74, 65 (1)، 115 (2) اورجنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے قانون کی دفعہ 4، 6، 8 اور12 سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ والد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔