تلنگانہ

ایک روپیہ میں چکن بریانی لینے عوام کا ہجوم امڈ پڑا۔تلنگانہ کے کریم نگر ٹاون میں واقعہ

ایک روپیہ میں چکن بریانی لینے کے لئے ہوٹل میں ہجوم امڈ پڑاتاہم بریانی نہ ملنے پر ان کو مایوس لوٹنا پڑا اور کئی گاہکوں نے ہوٹل انتظامیہ سے بحث وتکرار کی۔

حیدرآباد: ایک روپیہ میں چکن بریانی لینے کے لئے ہوٹل میں ہجوم امڈ پڑاتاہم بریانی نہ ملنے پر ان کو مایوس لوٹنا پڑا اور کئی گاہکوں نے ہوٹل انتظامیہ سے بحث وتکرار کی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

بعض نے ہوٹل مالک پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ٹاون میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹاون میں نئی ہوٹل کا افتتاح عمل میں آیا۔

ہوٹل منیجرنے ایک روپئے میں چکن بریانی کی پیشکش کی خبر عام کردی جس کے ساتھ ہی اندرون دس منٹ تقریبا 800 پارسل ہوٹل انتظامیہ نے فروخت کردیئے تاہم اس کے بعد عوام کا ایک بڑاہجوم ہوٹل پہنچ گیاجس پر ہوٹل انتظامیہ پریشان ہوگیا۔

ان افراد نے بریانی ختم ہونے پر ہوٹل انتظامیہ پر برہمی کااظہارکیا۔ جھگڑے اور ٹریفک کے بڑھتے مسائل پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے کی سرزنش کی اور عوام کو منتشر کردیا۔