تلنگانہ
ٹرینڈنگ

باپ پر لاٹھیو سے حملہ، صدمہ سے نابالغ بیٹی کی موت (دردناک ویڈیو وائرل)

بونال فیسٹول کے بعد سومیا کے گھر پہنچ کر سیولو اورکلنگم نے لاٹھیوں اورلوہے کی سلاخوں سے بے رحمی کے ساتھ اس پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔اس حملہ میں سومیا کاپیرٹوٹ گیااورسرپھٹ گیا۔

حیدرآباد:باپ پرحملہ کے صدمہ سے نابالغ بیٹی کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے ڈی کوتاپلی گاوں کے سومیا کا اسی گاوں سے تعلق رکھنے والے سیدلو اورکلنگم سے اراضی کا تنازعہ ہے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
خاتون کو نابالغ لڑکی کیساتھ امریکہ منتقل ہونے کی مشروط اجازت
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی
کامیابی پر بی جے پی کا چیف منسٹر بی سی قائد ہوگا
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال

کل شب گاوں میں بونال فیسٹول کے بعد سومیا کے گھر پہنچ کر سیولو اورکلنگم نے لاٹھیوں اورلوہے کی سلاخوں سے بے رحمی کے ساتھ اس پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔اس حملہ میں سومیا کاپیرٹوٹ گیااورسرپھٹ گیا۔اس کو بچانے کی کوشش میں اس کی بیوی بھی حملہ میں زخمی ہوگئی۔

باپ پر ہوئے حملہ کو دیکھ کر بیٹی 14سالہ پوانی نے باپ کو چھوڑنے کی خواہش کرتے ہوئے چیخ وپکار شروع کردیا تاہم حملہ آوروں نے اس کی ایک نہ سنی اورحملہ کو جاری رکھا جس پر وہ صدمہ سے بے ہوش ہوکرگرپڑی۔

اس کے ارکان خاندان نے اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔اس واقعہ کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w