باپ اور بیٹی کی محبت۔ دل کو چھو جانے والی ویڈیو
یہ دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ لوگ اس باپ کی تعریف کرتے ہوئے تبصرے کر رہے ہیں اور اپنی ذاتی زندگیوں کے واقعات بھی شیئر کر رہے ہیں۔ کچھ نے اسے "باپ کی محبت کی خوبصورت تصویر" قرار دیا، تو کچھ نے لکھا، "ایسے لمحات ہی اصل زندگی کی خوبصورتی ہیں۔"
نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک جذبات سے لبریز ویڈیو نے لاکھوں دلوں کو چھو لیا ہے۔ ویڈیو میں ایک ننھی سی بچی کو اسکول کے ایک ثقافتی پروگرام کے دوران اسٹیج پر اکیلے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دراصل، تمام بچے اپنے اپنے پارٹنرز کے ساتھ ڈانس پرفارم کر رہے تھے، لیکن اس بچی کا ساتھی کسی وجہ سے وقت پر اسٹیج پر نہ پہنچ سکا۔ ابتدا میں بچی کچھ جھجکتی ہے مگر جو منظر اس کے بعد پیش آتا ہے وہ دیکھنے والوں کے دل کو چھو لیتا ہے۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی والد نے اپنی بیٹی کو اسٹیج پر تنہا ڈانس کرتے دیکھا وہ فوراً اسٹیج پر آ گئے۔ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انہوں نے بیٹی کے ساتھ پرفارمنس جاری رکھی۔ باپ کے ساتھ اپنے پن کا یہ احساس پا کر بچی کے چہرے پر خوشی جھلکنے لگتی ہے۔ اس کے بعد دونوں باپ بیٹی نے پوری خوداعتمادی اور خوش دلی سے اپنا ڈانس مکمل کیا۔
اس منظر نے اسٹیج پر موجود ہر فرد کا دل جیت لیا۔ حاضرین نے زور دار تالیوں سے دونوں کا حوصلہ بڑھایا۔ کسی نے اس لمحہ کو جذباتی قرار دیا تو کسی نے کہا کہ ایسا باپ ہونا واقعی باعثِ فخر ہے۔ اس ویڈیو نے یہ ثابت کر دیا کہ والدین، خاص طور پر باپ، مشکل لمحوں میں بچوں کا سب سے بڑا سہارا بن سکتے ہیں۔
یہ ویڈیو محض ایک رقص کی جھلک نہیں بلکہ ایک گہرا پیغام بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے جب بچے کو مدد کی ضرورت ہو، تو ماں یا باپ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، چاہے وہ عوام کے سامنے اسٹیج پر ڈانس ہی کیوں نہ ہو۔ یہ لمحہ یہ بھی بتاتا ہے کہ باپ صرف کمانے والا نہیں بلکہ ایک جذباتی سہارا بھی ہوتا ہے جو ہر قدم پر بچوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ لوگ اس باپ کی تعریف کرتے ہوئے تبصرے کر رہے ہیں اور اپنی ذاتی زندگیوں کے واقعات بھی شیئر کر رہے ہیں۔ کچھ نے اسے "باپ کی محبت کی خوبصورت تصویر” قرار دیا، تو کچھ نے لکھا، "ایسے لمحات ہی اصل زندگی کی خوبصورتی ہیں۔”