ویڈیو: جدہ کی مشہور تیرنے والی مسجدمیں مرکزی وزیر کرن رجیجو کی حاضری
مرکزی وزیر پارلیمانی امور و اقلیتی امور کرن رجیجو نے جدہ میں مشہور مسجد الرحمہ کا دورہ کیا جو تیرنے والی مسجد کے نام سے مشہور ہے۔ یہ سعودی عرب کے مالا مال اسلامی ورثہ کی تاریخی علامت اور فن تعمیر کا شاہکار ہے۔
ریاض (آئی اے این ایس) مرکزی وزیر پارلیمانی امور و اقلیتی امور کرن رجیجو نے جدہ میں مشہور مسجد الرحمہ کا دورہ کیا جو تیرنے والی مسجد کے نام سے مشہور ہے۔ یہ سعودی عرب کے مالا مال اسلامی ورثہ کی تاریخی علامت اور فن تعمیر کا شاہکار ہے۔
ہفتہ کے دن اپنے دورہ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں کرن رجیجو نے کہا کہ میں نے جدہ کی تاریخی الرحمہ مسجد کا دورہ کیا جو تیرنے والی مسجد کے نام سے مشہور ہے۔ یہ مسجد بحر احمر کے خوبصورت ساحل پر واقع ہے۔
اس کی روحانی اہمیت ہے اور فن تعمیر کا یہ شاہکار سعودی عرب کے مالا مال اسلامی ورثہ کا اظہار ہے۔ کرن رجیجو چھٹویں حج کانفرنس و نمائش 2027 میں شرکت کے لئے جمعہ کو جدہ پہنچے تھے۔ ایرپورٹ پر ان کا استقبال قونصل جنرل ہند متعینہ جدہ فہد سوری نے کیا۔
گذشتہ ماہ ہندوستانی سفیر برائے سعودی عرب وپل نے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح بن سلیمان سے ملاقات کی تھی اور حج 2027کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔
انہوں نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایرپورٹ کے حج ٹرمینل اور حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا تھا۔ ان کے ساتھ قونصل جنرل فہد سوری اور قونصل حج صدف چودھری بھی موجود تھیں۔ ایک لاکھ سے زائد ہندوستانی عازمین، حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ارض مقدس کا سفر کرتے ہیں۔