سڑک پر پوجا کے انعقاد پر ممتا بنرجی برہم، حکومت کو کھلا چیلنج
مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ریاست میں بی جے پی حکومت کے خلاف سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کولکاتا میں ایک کلب کے سامنے مرکزی سڑک پر سرکاری سطح پر پوجا کی تقریبات منعقد کرنے پر اعتراض کیا ہے۔

ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ حکومت نے سڑک کے درمیان پوجا کی تقریبات منعقد کرنے کی غیر قانونی اجازت دی، جس کے باعث لوگوں کو اپنے معمول کے کام انجام دینے میں دشواری پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس مقام پر کبھی سڑک پر پوجا نہیں کی گئی، بلکہ تمام مذہبی رسومات کلب کے اندر ہی ادا کی جاتی تھیں۔
ممتا بنرجی کے مطابق، جمعہ کی رات سڑک کے موڑ پر ہی پوجا کا اہتمام کیا گیا، جس سے ان کے اپنے پوجا پروگرام میں شرکت کا راستہ بھی مکمل طور پر بند ہوگیا۔ انہوں نے اس اقدام کو حکومت کی تکبر اور دباؤ کی سیاست قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی۔
ممتا بنرجی نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ یہاں بلڈوزر لانا چاہتے ہیں؟ تو لائیے، ہمارے جسموں پر سے بلڈوزر گزار کر دکھائیے۔