دہلی

تیجسوی کی اپیل کو اپوزیشن کی حمایت

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے فہرست ِ رائے دہندگان پر خصوصی جامع نظرثانی مہم (ایس آئی آر) کے پس منظر میں بہار انتخابات کا بائیکاٹ کرنے ریاستی اسمبلی میں قائد اپوزیشن تیجسوی یادو کی اپیل کی مختلف ارکانِ پارلیمنٹ نے تائید کی ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے فہرست ِ رائے دہندگان پر خصوصی جامع نظرثانی مہم (ایس آئی آر) کے پس منظر میں بہار انتخابات کا بائیکاٹ کرنے ریاستی اسمبلی میں قائد اپوزیشن تیجسوی یادو کی اپیل کی مختلف ارکانِ پارلیمنٹ نے تائید کی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
نتیش کمار نے بی جے پی کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی ہے:لالو
ایم ایل سی ضمنی الیکشن، تعطیل کا اعلان
بہار میں این ڈی اے کے واحد مسلم رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر، آر جے ڈی میں شامل

مختلف جماعتوں کے ایم پیز نے ان کی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے اور الیکشن کمیشن پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے (الیکشن کمیشن پر) الزام لگایا کہ وہ حکمراں جماعت کے لئے کام کررہا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے چہارشنبہ کے روز آئی اے این ایس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن آف انڈیا اپوزیشن کی تشویش کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مہم جاری رکھے گا تو ان کی پارٹی اور انڈیا بلاک‘ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے آئی اے این ایس کو بتایا تھا کہ بائیکاٹ ایک متبادل ہے لیکن ہم اس کے بارے میں غور کریں گے۔ ہم قطعی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے اتحادی شراکت داروں اور عوام سے مشورہ کریں گے۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی)، شیو سینا اور کانگریس کے کئی قائدین نے الیکشن کمیشن  کے خلاف ان کے بیانات کی تائید کی اور کمیشن کو نشانہئ تنقید بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابات سے پہلے فہرست ِ رائے دہندگان میں  الٹ پھیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ایم پی اودیش پرساد نے کہا کہ دستور کے معمار بی آر امبیڈکر کی جانب سے ووٹ دینے کا حق دیا گیا ہے۔ اگر رائے دہندوں کو ووٹنگ کے حق سے محروم کرنے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو اس کی پرزورمخالفت کی جائے گی۔ بہار میں آنے والے انتخابات، ملک میں جمہوریت کو ختم کرنے بی جے پی کے ارادوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ وہ لوگ رائے دہندوں کے ووٹوں کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے۔ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے ہر شہری کو ووٹ دینے کا حق دیا تھا۔

اِس حق پر حملہ کرنے کی کسی بھی کوشش کی پرزور مخالفت کی جائے گی۔ شیوسینا (یوبی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن رائے دہندوں کی فہرست کو صاف ستھرا بنانے کے نام پر قانونی رائے دہندؤں کے ووٹنگ کے حقوق چھین رہا ہے۔ اگر جمہوری عمل مناسب طور پر کام نہیں کررہا ہے تو ایسے یکطرفہ الیکشن میں حصہ لینے کا کیا فائدہ؟ انہوں (تیجسوی یادو) نے اپنے خیالات کا بھرپور انداز میں اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم جمہوریت کی توقعات کو برقرار رکھیں۔

ملک کے عوام کو ہم سے جو توقعات ہیں ان پر پورا اتریں۔ بہار کے عوام کی جو توقعات ہیں انہیں پورا کریں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ سپتاگری شنکر اُلاکا نے کہا کہ تیجسوی اپنے درد اور اضطراب کااظہار کررہے ہیں۔ ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ وہ پڑھے جانیکے قابل فارمیٹ میں مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ کے رائے دہندوں کی فہرست ہمیں فراہم کرے لیکن یہ دستیاب نہیں کرائی گئی۔

جب ویڈیو ریکارڈنگ کی بات آئی تو ہم نے اس کے لئے بھی درخواست کی لیکن ان لوگوں نے قوانین تبدیل کردئے۔ اب وہ لوگ بہار میں ایس آئی آر نافذ کررہے ہیں جس کی وجہ سے زائد از 52لاکھ رائے دہندے ووٹ دینے کے حق سے محروم ہوجائیں گے۔ یہ بالکلیہ غلط ہے۔ اسی دوران آر جے ڈی رکن اسمبلی شمیم احمد نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی پوری طرح اپنے قائد کے ساتھ ہے۔