سوشیل میڈیاقومی

جڑواں بچوں کی آمد پر والد کا منفرد اقدام

اطلاعات کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش پر خوشی سے سرشار والد نے دونوں نومولود بچوں کے مجموعی وزن کے برابر رقم کا توازن کیا۔ بعد ازاں اس رقم کو ذاتی استعمال کے بجائے مکمل طور پر مختلف فلاحی اداروں اور چیریٹی کے لیے عطیہ کردیا۔

نئی دہلی: کئی برس کی طویل انتظار کے بعد گھر میں جڑواں بچوں کی پیدائش نے ایک خاندان کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔ بچوں کی آمد کی خوشی میں والد نے ایسا منفرد قدم اٹھایا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

اطلاعات کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش پر خوشی سے سرشار والد نے دونوں نومولود بچوں کے مجموعی وزن کے برابر رقم کا توازن کیا۔ بعد ازاں اس رقم کو ذاتی استعمال کے بجائے مکمل طور پر مختلف فلاحی اداروں اور چیریٹی کے لیے عطیہ کردیا۔

والد کا کہنا تھا کہ بچوں کی آمد کی خوشی کو صرف خاندان تک محدود رکھنے کے بجائے اسے دوسروں کے لیے بھی فائدہ مند بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس منفرد اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی والد کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ تاہم یہ واقعہ کہاں پیش آیا اور اس خاندان سے متعلق دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔