حیدرآبادسوشیل میڈیا
نامپلی میں عمارت کے تنازعہ پر ہنگامہ، ماجد حسین کی آمد کے بعد توڑ پھوڑ کی ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو میں ایک شخص کا دعویٰ ہے کہ ایک شخص گزشتہ تقریباً 10 سال سے عمارت کا کرایہ ادا نہیں کر رہا تھا اور مبینہ طور پر عمارت پر قبضہ بھی کرلیا تھا۔ اس شخص کے مطابق اس نے آج مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کرکے معاملہ ان کے علم میں لایا۔
حیدرآباد کے نامپلی، نیلوفر اسپتال کے قریب ایک عمارت میں توڑ پھوڑ سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں نامپلی کے رکن اسمبلی محمد مجید حسین کو موقع پر موجود دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ایک شخص کا دعویٰ ہے کہ ایک شخص گزشتہ تقریباً 10 سال سے عمارت کا کرایہ ادا نہیں کر رہا تھا اور مبینہ طور پر عمارت پر قبضہ بھی کرلیا تھا۔ اس شخص کے مطابق اس نے آج مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کرکے معاملہ ان کے علم میں لایا۔
دعویٰ کیا گیا کہ اس کے بعد اسد الدین اویسی نے نامپلی کے رکن اسمبلی محمد ماجد حسین کو ہدایت دی۔