بھارت
ٹرینڈنگ

سپریم کورٹ کی پہلی مسلم خاتون جج فاطمہ بیوی کا انتقال

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہونے کے علاوہ وہ قومی انسانی حقوق کمیشن کی پہلی چیرپرسن اور پہلی مسلم خاتون گورنر (ٹاملناڈو) بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے 1950 میں بحیثیت ایڈوکیٹ انرولمنٹ کرایا تھا اور کیرالا میں تحت کی عدالت سے اپنا کیرئیر شروع کیا تھا۔

ترواننتا پورم: ہندوستان میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج فاطمہ بیوی نے جمعرات کے روز کولم کے ایک خانگی ہاسپٹل میں داعی ئ اجل کو لبیک کہا۔ ان کی عمر 96 سال تھی اور وہ کچھ عرصہ سے ہاسپٹل میں تھیں۔ فاطمہ بیوی ریٹائرمنٹ کے بعد پٹھانم تیٹھا میں اپنے مکان میں مقیم تھیں۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

 سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہونے کے علاوہ وہ قومی انسانی حقوق کمیشن کی پہلی چیرپرسن اور پہلی مسلم خاتون گورنر (ٹاملناڈو) بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے 1950 میں بحیثیت ایڈوکیٹ انرولمنٹ کرایا تھا اور کیرالا میں تحت کی عدالت سے اپنا کیرئیر شروع کیا تھا۔

انہیں مئی 1958 میں کیرالا سب آرڈینیٹ جوڈیشیل سرویسس میں منصف کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا۔ 1968میں انہیں سب آرڈینیٹ جج بنایا گیا تھا۔ 1972 میں انہیں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ مقرر کیا گیا تھا اور 1974 میں ڈسٹرکٹ و سیشن جج بنایا گیا تھا۔