حیدرآباد

عثمانیہ یونیورسٹی میں مودی کا پتلا نذرآتش

شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ کی دلت تنظیموں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کو یونیورسٹی کے آرٹس کالج کے قریب نذرآتش کیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ کی دلت تنظیموں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کو یونیورسٹی کے آرٹس کالج کے قریب نذرآتش کیا۔

امبیڈکر یواجن سنگھم کے ریاستی صدر بی ویربابو کی ہدایت پر احتجاج کیاگیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی شدید مذمت کی کہ ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں دلت خواتین جب مندر میں گئیں تو وہاں کی اعلیٰ ذات کی خواتین نے دلت خواتین کو مارا پیٹا اور مندر سے باہرکردیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے آٹھ سالہ دور حکومت میں گجرات میں دلتوں پر کئی حملے ہوئے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ریاست گجرات میں دلتوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔