ایشیاء

فاطمہ بھٹو کی شادی، نکاح کے بعد شوہر کے ساتھ مندر میں کی پوجا

پاکستان کے سابق صدر ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے اپنی شادی کے بعد ایک ہندو مندر کا دورہ کیا۔ اس واقعہ کے بعد انٹرنیٹ صارفین فاطمہ بھٹو کی تعریف اور تنقید و مصروف ہوگئے ہیں۔

کراچی: سابق صدر پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کی شادی جمعہ کے روز انجام پائی۔ شادی کے بعد وہ اپنے شوہر گراہم بائرا کے ہمراہ کراچی کے تاریخی مہادیو مندر پہنچی جہاں اس نے پوجا ارچنا و دیگر رسومات انجام دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے اپنی شادی کے بعد ایک ہندو مندر کا دورہ کیا۔ اس واقعہ کے بعد انٹرنیٹ صارفین فاطمہ بھٹو کی تعریف اور تنقید و مصروف ہوگئے ہیں۔

فاطمہ بھٹو، پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی ہے۔ پیشہ کے لحاظ سے وہ مصنفہ اور کالم نگار ہے۔ فاطمہ بھٹو نے جمعہ کے روز گراہم بائرا (عرف جبران) سے شادی کرلی۔ گراہم بائرا عیسائی بتایا جاتا ہے۔  

شادی کے بعد اتوار کو فاطمہ بھٹو اپنے شوہر کے ساتھ کراچی کے تاریخی مہادیو مندر گئی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ قبل ازیں فاطمہ کی شادی میں ملک کا وزیر خارجہ اور اس کا پھوپھی زاد بھائی بلاول بھٹو تقریب میں شریک نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ کا شوہر گراہم بائرا عرف جبران عیسائی اور امریکی شہری ہے۔

مندر دورہ کے موقع پر فاطمہ کے ساتھ اس کا ایک بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اور ہندو قائدین بھی موجود تھے۔ فاطمہ نے مندر میں مہادیو کو دودھ بھی پیش کیا۔

فاطمہ اور ان کے شوہر کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

فاطمہ بھٹو کا خاندان:

ذوالفقار علی بھٹو کو اس وقت کے فوجی آمر ضیاء الحق نے اپریل 1979 میں فوجی بغاوت کے بعد پھانسی دے دی تھی۔

ذوالفقار علی بھٹو کی بڑی بیٹی بے نظیر بھٹو کو دسمبر 2007 میں راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا تھا۔

بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کو بھی ستمبر 1996 میں کراچی کے پاش علاقہ کلفٹن میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مرتضیٰ بھٹو کا چھوٹا بھائی شاہنواز بھٹو 1985 میں فرانس میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔

فاطمہ بھٹو کے بارے میں:

فاطمہ بھٹو کابل میں پیدا ہوئی۔ اس کی پرورش شام اور کراچی میں ہوئی۔ اس نے نورڈ کالج سے بیچلر کی ڈگری اور لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے ماسٹرس ڈگری حاصل کی۔