کھیل

جب نوین الحق نے ویراٹ کوہلی سے بات کرنے سے انکار کردیا

اس میچ میں ویراٹ کوہلی، نوین الحق، گوتم گمبھیر اور امیت مشرا سرخیوں میں تھے۔ لکھنو سوپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل اور آر سی بی کے بلے باز گلین میکسویل نے معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑا آخری میچ سے ہی شروع ہوا جب گمبھیر نے کوہلی پر پر انگلی اٹھائی۔

لکھنو: لکھنو سوپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان پیر کو آئی پی ایل 2023 کے 43 ویں میچ میں جو کچھ بھی ہوا وہ کھیل کے جذبے کے نقطہ نظر سے مثالی نہیں تھا۔ وارم اپ، جارحانہ جشن، سلیجنگ، میچ کے بعد کی لڑائیاں، کھلاڑیوں کا ہاتھ ملانے کے ساتھ جھگڑا، سب ایک ہی میچ میں دیکھنے کو ملا جبکہ کرکٹ بیک فٹ پر چلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہلی نے گمبھیر سے تنازعہ پر بی سی سی آئی کو وضاحت دی
کوہلی۔ نوین الحق تنازعہ‘ افغان بولر کو آفریدی کی حمایت
ایشیا کپ کیلئے سوریہ کمار کا انتخاب موزوں ہے: گمبھیر
نوین الحق نے کوہلی‘کوہلی کے نعروں پر خاموشی توڑی
ہیلمٹ واقعہ پر اویش خان نے خاموشی توڑدی

اس میچ میں ویراٹ کوہلی، نوین الحق، گوتم گمبھیر اور امیت مشرا سرخیوں میں تھے۔ لکھنو سوپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل اور آر سی بی کے بلے باز گلین میکسویل نے معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑا آخری میچ سے ہی شروع ہوا جب گمبھیر نے کوہلی پر پر انگلی اٹھائی۔

https://twitter.com/koliesque/status/1653082409515257856

 کوہلی نے لکھنو میں بھی یہی اشارہ کرتے ہوئے گمبھیر کو منہ توڑ جواب دیا۔ پھر لھنو کی اننگز کے 17ویں اوور میں جو کچھ ہوا اسے  کبھی بھی کرکٹ کیلئے بہتر نہیں سمجھا جاسکتا۔ کوہلی کا نوین الحق، تجربہ کار امیت مشرا اور پھر لکھنو سوپر جائنٹس کے سرپرست گوتم گمبھیر کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ جب کوہلی نے نوین کو جوتا دکھایا تو اس نے امیت مشرا کو برا بھلا کہا۔

میچ کے بعد کوہلی نے پہلے نوین کے ساتھ بحث کی اور پھر گمبھیر کے ساتھ جھڑپ کی۔ میچ کے بعد کے ایل راہول اور ویراٹ کوہلی کے درمیان بات چیت ہوئی۔ لکھنو کے کپتان کے ایل راہول نے نوین الحق کو فون کیا اور کوہلی کے ساتھ تنازعہ طے کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا، افغانستان کے کھلاڑی نے ہاتھ کے اشارے سے ظاہر کیاکہ وہ کوہلی سے بات کرنے میں بالکل بھی دلچسپی نہیں رکھتے۔

آر سی بی کے سابق کپتان کو یہ رویہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے جواب میں کچھ کہا۔ نوین الحق نے اپنے کپتان کی بات نہیں مانی اور کوہلی سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ لکنھو کے کھلاڑی کا رویہ کسی کو پسند نہیں آیا کیونکہ یہ کھیل کی روح کے خلاف لگتا تھا۔

 یہ سارا واقعہ بی سی سی آئی کے ساتھ اچھا نہیں گزرا اور بورڈ نے کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے۔ ویراٹ کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ نوین الحق پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا۔