بین الاقوامی
اسرائیل میں ہر طرف خوف طاری: انفلوئنسر
ہندوستانی اسرائیلی انفلوئنسر ریوائٹل موسیس نے اتوار کے دن کہا کہ اسرائیل میں خوف اور بے چینی کی صورتحال ہے۔ شہری پریشان ہیں کہ حملہ کبھی بھی ہوسکتا ہے۔
تل ابیب (آئی اے این ایس) ہندوستانی اسرائیلی انفلوئنسر ریوائٹل موسیس نے اتوار کے دن کہا کہ اسرائیل میں خوف اور بے چینی کی صورتحال ہے۔ شہری پریشان ہیں کہ حملہ کبھی بھی ہوسکتا ہے۔
اسرائیل کے لوگوں کی زندگی سائرنوں کے بیچ گذر ررہی ہے۔ موسیس نے آئی اے این ایس سے کہا کہ میزائل کا حملہ ہوتے ہی لوگ شیلٹر میں چلے جاتے ہیں۔
بوڑھے لوگ تو شیلٹرس میں ہی سور ہے ہیں کیونکہ حملے رات میں بھی ہوسکتے ہیں۔ موسیس نے کہا کہ میں 2020ء میں اسرائیل آئی تھی 6سال ہوگئے۔ اسرائیل کی موجودہ صورتحال خوف اور بے چینی کی ہے۔
لوگ ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ اسرائیل پر مزائل حملے کبھی بھی ہوسکتے ہیں۔ پتہ نہیں کہ آپ ایک اور دن زندہ رہیں گے یا نہیں۔