حیدرآباد

کے سی آر پر اقتدار سے محرومی کا خوف طاری: ریونت ریڈی

امیت شاہ اور نڈا سے ملاقات کرچکے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ اب بھی یہ لوگ وہم میں مبتلا ہیں کہ بی آر ایس ان کی حلیف نہیں ہے جبکہ بی آر ایس اور بی جے پی ایک ہی ہیں۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کو اقتدار سے محرومی کا خوف ستا رہا ہے اس لئے وہ اپنے فرزند کے ٹی راما راؤ کو دہلی کی گلپوں میں مرکزی وزراء سے ملاقات کے نام پر دوڑا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی

انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کا دورہ دہلی کنٹونمنٹ روڈس، میٹرو ریل، ریاست کے مفادات کی تکمیل کے خاطر قطعی نہیں تھا۔ ان کے دورہ کو کے سی آر خاندان پر آئی ٹی کے دھاؤن کے تناظر میں دکھا جاناچاہئے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ آئی ٹی دھاؤں میں کئی راز دارانہ باتیں سامنے آئی ہیں۔

ان تفصیلات کو ذرائع ابلاغ میں آنے سے کے  ٹی راما راؤ نے رکوا یا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی دھاوے میں ضبط اثاثہ جات کے حصول کے خاطر کے سی آر نے مودی کے آگے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔

 ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سیآر چاہے دہلی کے کتنے ہی چکر لگا لیں، ان پر تلنگانہ میں کوئی بھروسہ نہیں کرے گا۔ کے سی آر پر گذشتہ دس سالوں سے تلنگانہ کو لوٹنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس قائد نے کہا کہ یہ بات ناقابل فہم بنی ہوئی ہے کہ100 کروڑ روپے مالیتی شراب اسکام میں ملوث ہونے پر دہلی کے چیف منسٹر کجریوال کے خلاف تحقیقات کی جاتی ہے مگر لاکھوں کروڑ روپے کے اسکام میں ملوث کے سی آر کے خلاف مودی خاموش ہیں؟۔

 گذشتہ روز امیت شاہ اور نڈا سے ملاقات کرچکے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ اب بھی یہ لوگ وہم میں مبتلا ہیں کہ بی آر ایس ان کی حلیف نہیں ہے جبکہ بی آر ایس اور بی جے پی ایک ہی ہیں۔ دونوں کا بندھن ایک ہی فیویکول سے جڑا ہے۔

 بی جے پی قیادت اس بات کی لاکھ بار ترید کرلئے، کوئی بھی بھروسہ کرنے تیار نہیں ہے۔ بی آر ایس اور بی جے پی کو تلنگانہ کے لئے نقصاندہ قرار دیتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ اس نقصان سے صرف کانگریس ہی نجات دلا سکتی ہے۔