سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

شوہر کی گندگی سے تنگ آکر بیوی نے خلع لے لیا، حیران کن واقعہ

انقرہ کی فیملی کورٹ میں دائر درخواست میں خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا شخص ایک ہی کپڑے پانچ روز تک پہنے رہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شوہر کے ساتھ ملازمت کرنے والے افراد اور خاتون کے جاننے والوں بھی اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔

انقرہ: ترک خاتون نے شوہر کے کئی دن تک نہ نہانے پر خاتون نے شوہر سے خلع لے لی۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے حال ہی میں شوہر سے خلع کیلئے عدالت میں درخواست دی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ شوہر کئی کئی دن تک نہاتا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج
بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی

خاتون کے مطابق کبھی کبھار نہانے کی وجہ سے اس کے قریب سے پسینے کی بدبو آتی ہے جبکہ وہ دانتوں کی صفائی بھی ہفتہ میں ایک یا دو بار ہی کرتا ہے۔ خاتون کی شناخت اے وائی کے نام سے ہوئی ہے جس نے شوہر وائی سے خلع لینے کی درخواست دی ہے اور اس کی وجہ شوہر کا روزانہ پانی نہیں نہانا ہے۔

انقرہ کی فیملی کورٹ میں دائر درخواست میں خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا شخص ایک ہی کپڑے پانچ روز تک پہنے رہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شوہر کے ساتھ ملازمت کرنے والے افراد اور خاتون کے جاننے والوں بھی اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔

عدالت نے خاتون کی خلع کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کے سابق شوہر کو ذاتی صفائی نہ رکھنے پر حکم دیا کہ وہ خاتون کو پانچ لاکھ ترکش لیرا (16500 ڈالرز) بطور معاوضہ ادا کرے۔

a3w
a3w